ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سماجوادی پارٹی نے 9 امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا 

سماجوادی پارٹی نے 9 امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا 

Mon, 03 Oct 2016 20:01:39    S.O. News Service

لکھنؤ، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی )نے آج آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 9 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ان امیدواروں میں کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی مکیش شریواستو اور کویتری مدھومتا قتل معاملہ میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے امر منی ترپاٹھی کے لڑکے امن منی بھی شامل ہیں ۔سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر شیو پال سنگھ یادو کی طرف سے یہاں جاری کی گئی فہرست کے مطابق، کانگریس کے باغی ممبر اسمبلی مکیش شریواستو کو بہرائچ ضلع کی پیاگ پور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔وہیں، امن منی کو مہراج گنج ضلع کی نوتنوا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔کویتری مدھو متا شکلا قتل معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق رکن اسمبلی امرمنی ترپاٹھی کے بیٹے امن منی گزشتہ سال اپنی بیوی کی مشتبہ حالات میں موت کے بعد اپنے سسرال والوں کی طرف لگائے گئے قتل کے الزامات کے گھیرے میں آئے تھے۔انہیں ایک تاجر کو دھمکی دینے کے الزام میں لکھنؤ میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔آج اعلان کی گئی فہرست کے مطابق، سبھاش رائے کو امبیڈکرنگر ضلع کی جلال پور سیٹ سے، محمد ارشاد کو سہارنپور کی نکوڑ سیٹ سے، سنجے یادو کو سون بھدر کی اوبرا سیٹ سے، اوشا ورما کو ہردوئی کی سانڈی سیٹ سے ایس پی امیدوار بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ پارٹی نے 14سیٹوں پر اپنے امیدوار بدل دئیے ہیں۔آگرہ کی کھراگڑھ سیٹ سے ونود کمار سکروار کی جگہ پکشالکا سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ للت پور سیٹ سے جیوتی لودھی کی جگہ چند ربھوش سنگھ بندیلا عرف گڈو راجو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔


Share: